پنجاب کے عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی،چےئر مین قا ئمہ کمیٹی بر ا ئے صحت پنجا ب

اتوار 12 اپریل 2015 13:42

اٹک خورد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) میڈیکل سٹور مالکان اور فارمیسیز حکو مت پنجا ب کی مقرر کردہ ٹاسک فورس برائے معیاری ادویات کی مکمل حمایت کرتے ہیں،انشاء اللہ پنجاب کے عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی،ان خیا لا ت کا اظہا رچےئر مین قا ئمہ کمیٹی بر ا ئے صحت پنجا ب ایف پی سی سی آ ئی طارق محمود نے ای ڈی او ہیلتھ آ فس میں قا ئم ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ضلع اٹک صاحبزادہ طارق مسعود شاہ اور چوھدری عدنان اسلم کے دفتر میں ہنگامی اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اجلا س میں جنر ل سیکر ٹر ی کیمسٹ ایسو سی ایشن اٹک غلا م دستگیر اور دیگر نے خادم اعلیٰ پنجا ب محمد شہباز شریف کی طرف سے مقرر کردہ ٹاسک فورس برائے ادویات کے اہداف پر فوری عمل درآمد کے لیے ایکشن پلان تیارکیا ہے،اجلاس میں چےئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت پنجاب ایف پی سی سی آ ئی طارق محموداور ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی کیمسٹ ایسوسی ایشن غلام دستگیرنے ا جلاس میں تمام میڈیکل سٹور ز اور فارمیسیز کو بذریعہ نوٹس ہدایات جاری کیں کہ مارکیٹ سے جعلی اور غیر معیاریادویات کی چیکنگ اور تلفی ایک ہفتہ کے اندر مکمل طور پر عمل میں لائی جائے ، فارمیسیز میں صفائی کا معیار اور ایکسپائر میڈیسن کو ڈرگ رولز1976 کی مکمل روح کے مطابق عمل میں لایا جائے ،اس سلسلے میں قائم کی گئی صوبائی اور ڈویژنل صحت کی انسپیکشن ٹیمیں اچانک چیکنگ شروع کر رہی ہیں، جو کہ جعلی ،غیر معیاری اور نان رجسٹرڈادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ورزی پر سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :