بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر تمام کھلاڑیوں کودودولاکھ روپے دینے کااعلان

پیر 13 اپریل 2015 14:31

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر تمام کھلاڑیوں کودودولاکھ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء ) پنچاب سپورٹس بورڈ نے جنوبی افریقہ میں کھیلئے گئے چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کودودولاکھ روپے دینے کااعلان کردیاہے تمام کھلاڑیوں کواگلے ماہ لاہورمیں ہونیوالے انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پرکیش انعامات سے نوازاجائیگا۔

(جاری ہے)

ان کھلاڑیوں میں دوکاتعلق خیبرپختونخواسے ہے جن میں محمدہارون اورمسعود جان شامل ہیں۔پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں آئندہ ماہ لاہورمیں انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلاجارہاہے جس میں بھارت، سری لنکا،جنوبی افریقہ،نیپال اورچنددیگر ٹیموں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہیں تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کوائیرٹکٹ اوردیگر مراعات بھی دی جارہی ہیں اس موقع پرورلڈکپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو58لاکھ روپے کیش بھی دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :