کنٹینر کی سیاست کرنے نہیں عوامی خدمت کرنے آئے ہیں: وزیراعظم

منگل 14 اپریل 2015 17:07

کنٹینر کی سیاست کرنے نہیں عوامی خدمت کرنے آئے ہیں: وزیراعظم

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل2015ء) لالک جان اسٹیڈیم میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف ایک بار پھر تحریک انصاف پر برس پڑے کہتے ہیں کنٹینر والے آج کچھ کہتے ہیں کل کچھ اور وزیراعظم نے کہا کہ کنٹینر کی سیاست کرنے والوں کا کام گالیاں دینا ہے ان کی باتیں جواب کے بھی قابل نہیں۔ عوامی خدمت کیلئے آئے ہیں نوجوانوں کی تقدیر بدل دیں گے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ ان کا دل گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ زمینی فاصلے کم کر کے دلوں کو قریب لائیں گے۔ گلگت بلتستان کی آئینی اسٹیٹس کے حوالے سے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ اپنے خطاب میں نواز شریف نے بلتستان یونیورسٹی کے قیام سمیت مختلف منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔ اس سے پہلے نواز شریف نے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :