بھارت کے سابق کرکٹر ونود کامبلی کاٹی وی پروگراموں میں سابق پاکستانی کرکٹروں کو شامل کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار

بدھ 15 اپریل 2015 12:01

بھارت کے سابق کرکٹر ونود کامبلی کاٹی وی پروگراموں میں سابق پاکستانی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) بھارت کے سابق کرکٹر ونود کامبلی نے بھارتی ٹی وی پروگراموں میں سابق پاکستانی کرکٹروں کو شامل کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ونود کامبلی نے اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ سے سابق بھارتی کرکٹر اور مبصر نوجوت سنگھ سدھو کے بارے میں نازیبا زبان بھی استعمال کی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے ٹویٹ کیا کہ پاکستانیوں کو ہر چینل میں لے کر آتے ہو ‘ ارے ان سے کہو کہ ان کے چینل میں ہمیں گالیاں ملتی ہیں۔ ہائے ہائے پاکستان، زندہ باد بھارت ۔اسی قسم کے یکے بعد دیگرے اپنے کئی ٹویٹس کے سبب وہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔سدھو کیلئے غیر مہذب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کامبلی نے انھیں اپنی بک بک چپ کرنے‘ کو کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :