یوتھ ٹریننگ پروگرام کے تحت سالانہ50 ہزار طلبہ کو تربیت دی جائیگی ، وزیراعظم نوجوانوں کو معاشی طور پر خود مختار بناناچاہتے ہیں ، لیپ ٹاپ سکیم پر تنقید کرنے والے خود اپنے صوبوں میں ایسے منصوبے شروع کرنے پر غور کررہے ہیں ،گی، طلباء اور نئی نسل سے رابطہ قائم رہے گا ،عوام کی خدمت کیلئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ، مہنگائی کی شرح گزشتہ دس سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ، لوڈ شیڈنگ پر جلد قابو پا لیا جائیگا، حکومت کی بہترپالیسیوں کے باعث قومی معیشت بحال ہورہی ہے
مسلم لیگ (ن) کی رہنما اوروزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازکا وزیراعظم ہنر مند پروگرام کی تقریب سے خطاب
جمعہ 17 اپریل 2015 17:32
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم پر تنقید کرنے والے آج خود اپنے صوبوں میں اسطرح کے منصوبے شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں ، وزیراعظم کی بھرپور کوشش ہے کہ نوجوانوں کو معاشی طور پر خود مختار بنایا جائے ، یوتھ ٹریننگ پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت 50 ہزار طلباء کو سالانہ تربیت دی جائے گی، طلباء اور نئی نسل سے رابطہ قائم رہے گا ،عوام کی خدمت کیلئے مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ، مہنگائی کی شرح گزشتہ دس سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ، لوڈ شیڈنگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بحال ہورہی ہے ۔
وہ جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہنر مند پروگرام کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔(جاری ہے)
اس موقع پر مریم نواز نے تربیت مکمل کرنیوالے طلباء میں اسناد بھی تقسیم کیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم ہنر مند پروگرام کے تحت 25 ہزار بچے بچیوں نے تربیت حاصل کی ہے ، اگر میرا یا وزیراعظم کا بس چلے تو یہ تعداد 25 لاکھ ہو ، انشاء ایک دن ایسا ضرور ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ ملکی معیشت ڈوب رہی تھی دنیا بھر میں پاکستان کو ناکام ریاست کہا جارہا تھا ۔ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ موجودہ حکومت نے حالات بدل دیئے ہیں ۔ وزیراعظم کا خواب ہے کہ نوجوان اپنے خاندانوں کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے او ربجلی کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے، لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا ۔ حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب (ن) لیگی حکومت آئی تو حالات بہت خراب تھے جن کے بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا ، مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے ، گھی سبزیاں اور دیگر اشیائے خورد و نوش سستی ہوئی ہیں ، گزشتہ دس سالوں میں مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے انتخابی مہم کے دوران نوجوانوں کو قرضہ دینے کا اعلان کیا تھا ، سکیم کا مقصد نوجوانوں کو تربیت دے کر روز گار فراہم کرنا ہے ۔ وزیراعظم کی بھرپور کوشش ہے کہ نوجوانوں کو معاشی طور پر خود مختار بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ٹریننگ پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت 50 طلباء کو سالانہ تربیت دی جائے گی اور طالب علم کو ماہانہ 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔ قبائلی علاقوں میں دوران تربیت 3 ہزار روپے وظیفہ مقرر کردیا گیا ہے ۔ مدارس میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء کیلئے بھی پروگرام شروع کیا جارہا ہے ۔ حکومت کی طرف سے طلباء کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا پروگرام رواں سال بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بحال ہورہی ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ ملک کے نوجونواں کی خدمت کرنا میرے لئے باعث فخر ہے ۔ طلباء اور نئی نسل سے رابطہ قائم رہے گا ، عوامی خدمت کیلئے مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.