جیکب آباد ،بدامنی اورپولیس کی رشوت خوری کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ
ڈی سی چوک پر دھرنا، نعرے
جمعہ 17 اپریل 2015 21:09
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) جیکب آباد میں بدامنی اورپولیس کی رشوت خوری کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ ڈی سی چوک پر دھرنا نعرے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بدامنی دن بہ دن ڈکیتی ،رہزنی ،چوری کی وارداتوں میں اضافے اور پولیس کی رشوت خوری کے خلاف جان محمد ٹالانی کالونی کے مکینوں نے میر گل محمد ٹالانی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کی مظاہرین شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اور دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دیا جس کے باعث چاروں اطراف سے ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیکب آباد پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام گئی ہے رہزنی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس رشوت خوری میں مصروف ہے اور ایس ایس پی ظفر ملک کچھ سننے اور کرنے کو تیارنہیں انہوں نے کہاکہ چند روز قبل بقا محمد ٹالانی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی پولیس متاثر کی مد دکرنے کے بجائے کیس داخل کرنے سے انکار کررہی ہے جو سراسر زیادتی ہے انہوں نے جیکب آباد میں بد امنی اور پولیس کی رشوت خوری کا آئی جی سندھ اورڈی آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.