راولپنڈی پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائیاں‘ 25 افراد گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد
جمعہ 17 اپریل 2015 22:08
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے25ملزمان کو گرفتار کرلیا،جن کے خلاف قبضہ سے چرس،ہیروئن، کھلی شراب،اسلحہ اور ڈیزل/پٹرول برآمد کرلیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
(جاری ہے)
واقعات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے وسیم جمال سے 250گرام چرس، تھانہ آر اے بازار پولیس نے پرویز بھٹی سے 1150گرام چرس، امیر بیگم سے1570گرام چرس، سفاوت مسیح سے 545گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے رستم خان سے 1120گرام چرس، تھانہ مندرہ پولیس نے عبیدالرحمان سے 210گرام چرس، تھانہ آر اے بازار پولیس نے ثمینہ کنول سے 1030گرام ہیروئن، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے بلا ل خان سے 115گرام ہیروئن، تھانہ سٹی پولیس نے اعجاز گیلانی سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے منیر احمد سے 10لیٹر کھلی شراب، شاہد انجم سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے سہیل اختر سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے حبیب اسماعیل سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے عمران نثار سے 01عدد پستول30بور معہ10روند، تھانہ ویسٹریج پولیس نے پھل شاہ سے01عدد پستول30بور معہ 03روند، نور شاہ آصف سے01عدد پستول30بور معہ02روند، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے احتشام سے 01عدد پستول30بور معہ04روند، تھانہ چونترہ پولیس نے ناز علی اور نیاز علی سے 01عدد رپیٹر 12بور معہ 05کارتوس، تھانہ سول لائن پولیس نے منیر حسین سے01عدد چھری نما خنجر ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے رمضان کو غیر قانونی پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے اس کے قبضہ سے سلنڈر معہ آلات ری فلنگ ، تھانہ آر اے بازار پولیس نے محمد فیضان سے 14لیٹر پٹرول، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کلیم سجاد سے 415لیٹر ڈیزل، تھانہ وارث خان پولیس نے سدا بہار شادی ہال منیجر مصطفی عزیز کے خلاف 3/4پنجاب شادی آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا جس نے 11/50بجیرات تک شادی ہال کھلا رکھا، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے مکان مالک شفیق اور کرایہ دار اقبال کیخلاف 11پنجاب کرایہ دار آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.