سجاول میں بی آئی ایس پی کے مستحقین کو ڈپلیکیٹ بنوانے کے لئے شدید پریشانی کا سامنا

جمعہ 17 اپریل 2015 22:56

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) سجاول میں بی آئی ایس پی کے مستحقین کو ڈپلیکیٹ بنوانے کے لئے شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے، مستحقین نے شکایت کی ہے کہ ان کے کارڈ گم ہونے یا نمبرس ضایع ہونے کی صورت میں ادائیگی رکی ہوئی ہے،جبکہ سینٹر تاحال نہیں کھولا گیاہے ،جس سے مستحقین دربدر ہوکررہ گئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے بی آئی ایس پی سینٹر کو پیر کے روز سے کھولنے کے انتظامات کئے گئے ہیں مستحقین کو شناختی کارڈ،شوہر کا کارڈ اور موبائل نمبر س لازمی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ڈپلیکیٹ بنائی جاسکے ۔