قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال سے چین کے صوبہ چنگ ڈو کے میئر ٹانگ زیانگ ژی کی ملاقات
چینی صدر کادورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو استحکام دے گا،پاکستان میں معاشی انقلاب کا نیا آغاز ہو گا‘ رانا محمد اقبال
ہفتہ 18 اپریل 2015 17:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں نے کہاہے کہ پاکستان اور چائنہ کے تعلقات ‘دوستی کے باب میں شاندار تاریخ رقم کر رہے ہیں اور ہر آڑے وقت میں دونوں کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر اور ان تعلقات کی وسعت سرحدوں سے نکل کر دلوں تک پھیلتی جار ہی ہے ۔ نے چین کے صوبہ چنگ ڈو کے میئر ٹانگ زیانگ ژی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے سات رکنی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سے ملاقات کی ۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ چین کے صدر ژی جن پنگ کا20 اپریل سے شروع ہونے والا دورہ نہ صرف دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید استحکام دے گابلکہ اس دورے سے پاکستان میں معاشی انقلاب کا نیا آغاز بھی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید نکھارنے ، بڑھانے اور سنوارنے میں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کلیدی کردار ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.