افغان کیڈٹس کی کاکول میں تربیت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا مظہر ہے

افغانستان کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی کی زیر تربیت افغان کیڈٹس سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 18 اپریل 2015 17:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) افغانستان کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی نے کہا ہے کہ افغان کیڈٹس کی کاکول میں تربیت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی نے کاکول میں 122ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کے بعد کاکول میں زیر تربیت افغان کیڈٹس سے ملاقات کی اور کہا کہ کاکول میں افغان کیڈٹس کی تربیت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا مظہر ہے

متعلقہ عنوان :