عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے حکومت اور اپوزیشن اپنی سیاسی ساخت کو بچانے میں مصروف ہیں ٗسربراہ سنی تحریک

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سربراہ سنی تحریک علامہ بلا ل سیلم قادری نے کہا کہ اہلسنت پرامن اورمحب وطن لوگ ہیں اہلسنت کے خلاف کی جانے والی سازشیں ناکام ہونگی اہلسنت کے علما کرام کی گرفتاراور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے حکومت دہشتگردوں کے خلاف ریاستی طاقت استعمال کرنے کی بجائے بے گناہ محب وطن عوام اہلسنت کو ظلم وزیادتی کا نشانا بنا رہی ہے حکومت کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی کرنیکی بجائے اہلسنت کے علماء کرام کوگرفتار اور حراساں کر نے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ جو حقوق مانگنے سے نہ ملیں انہیں چھین لینا چاہئے سنی تحریک نے جو نعرے لگائے انہیں عملی جامعہ بھی پہنایا ہے سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری نے اپنی قائدانہ صلاحتوں سے بلخصوص نوجوانوں میں شعور بیدار کیا ہے وہ اپنے ملک اور مسلک کی حفاظت کیلئے چٹان کی صورت اختیار کر چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے صوبائی رہنماء ناصر تقشبندی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ حکومت کے ملک میں قیام امن کے نعرے کھوکھلے ہیں عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے حکومت اور اپوزیشن اپنی سیاسی ساخت کو بچانے میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ سنی تحریک کے کارکنان عوام اور علماء اہلسنت سے رابطے کرکے تنظیمی کام کو مذید مستحکم کریں

متعلقہ عنوان :