مٹیاری ،شدید گرمی اور حیسکو کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سبب شہری شدید اذیت میں مبتلا ہوگئے

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:17

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) ہالا اورگردونواح میں شدید گرمی اور حیسکو کی جانب طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سبب شہری شدید اذیت میں مبتلا ہوگئے ،رات کے اوقات میں کئی گھنٹے بجلی بندش لاکھوں شہری جاگ کر گذارنے پر مجبورہوگئے جبکہ پانی کی قلت کے سبب معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ۔طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے شدید احتجاجی مظاہرہ کرکے حیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہالا اور گردونواح میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا جبکہ حیسکو ہالا کی نااہلی کے سبب بجلی بیشتر علاقوں سے بجلی غائب رہی، قیامت خیز گرمی کے باوجود ہالا اور گردونواح میں رات دن کے اوقات میں طویل غیر اعلانیہ بجلی بندش ،آنکھ مچولی اور وولٹیج مصنوعی طور کم کئے جاتے ہیں جس سے کاروبار شدید متاثرہونے کے ساتھ ہسپتالوں میں مریض تڑپنے لگے ہیں،پانی کے بحران سے لوگ پانی کی بوند کے لیئے ترس گئے ہیں بجلی بندش سے لاکھوں افراد رات جاگ کر گذارنے پر مجبورہیں شہریوں سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما فقیر محمد ،یار محمد لاکھو،میمن اتحاد کے رہنما حاجی قادر بخش میمن ،نصیر میمن ،گلزار میمن،سندہ یونائیٹیڈ پارٹی کے انور برڑو ، سید گلفام شاہ،جسقم کے رہنما عبد الرشید ڈیتھو،عبد العلیم انصاری دیگروں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کے حیسکو ہالا، حیدرآباد کے افسراں اور عملہ ملی بھگت کرکے وفاقی حکومت کے خلاف نفرت پھیلانے کی سازش کرتے ہوئے رات کے اوقات میں 4سے 5گھنٹے بجلی بندکی جاتی ہے جس سے لاکھوں افراد جاگ کر گذارنے پہ مجبور ہیں اور ذہنی مریض ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کے پابندی کے باوجود حیسکو کے کرپٹ افسراں کی ملی بھگت سے اندرون سندہ کے کچے کے جنگلات میں لیز پر لی ہوئی زمینوں پر بجلی کے پول اور ٹرانسفارمر لگاکرغیر قانونی بجلی فراہم کرتے ہوئے بجلی کے یونٹس کو فروخت کیا جارہا ہے جس سے کروڑوں روپئے ضایع ہورہے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کے حیسکوکے کروڑوں روپیہ کی بقایہ جات بااثر شخصیات سے وصول کرنے کے بجائے غریب صارفین کو پریشان کیا جاتا ہے انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا کے اگر رات کے اوقات میں بجلی بندش کا شیڈول واپس نہ لیا گیا تو حیسکو افسراں کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے کے ساتھ ہائی وے بلاک کیا جائیگا رابطہ کرنے پر چیف ایگزیکٹو حیسکو سلیم جاٹ کاکہنا تھا کے بجلی بند کرنے اور کھولنے میں ہم کسی کی خواہش کو مدِ نظر نہیں رکھ سکتے اس لیئے کوئی دن کو اور کوئی رات کو بجلی بند کرنے کیلئے کہتا ہے ،جب کے حیسکو میں کئی کالی بھیڑو افسراں اور عملہ شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :