اقتصادی ترقی کیلئے بجلی کی بروقت ترسیل ناگزیرہے، آل پاکستان بزنس فورم
پاکستان کی صنعتی بقاء اور ترقی کو یقینی بنا نے کا سب سے بڑانسخہ قومی توانائی پالیسی 2014 پرعمل درآمد کیلئے حکومتی صلاحیت اورمودہ عالمی مسابقتی ماحول کے مقابلہ کیلئے صنعتوں کو بجلی کی بلارکاوٹ فراہمی ہے، صدر آل پاکستان بزنس فورم
پیر 20 اپریل 2015 17:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) آل پاکستان بزنس فورم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستانی صنعت بہت ہی مشکل ماحول میں اپنی بقاء اورنموکی جنگ لڑرہی ہے اور ریگولیٹرزکوترقی اور صنعتی نموکیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔اس وقت پاکستان کی صنعتی بقاء اور ترقی کو یقینی بنا نے کا سب سے بڑانسخہ قومی توانائی پالیسی 2014 پرعمل درآمد کیلئے حکومتی صلاحیت اورمودہ عالمی مسابقتی ماحول کے مقابلہ کیلئے صنعتوں کو بجلی کی بلارکاوٹ فراہمی ہے ۔
آل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ معیشت کا سب سے اہم ستون ہونے کے باوجود، صنعتی شعبے کو وہ توجہ نہیں مل رہی جس کا وہ مستحق ہے۔ پورے ملک میں جاری بجلی کا بحران ترقی پرگہرامنفی اثرڈال رہا ہے ۔(جاری ہے)
پیداواری صلاحیت میں کمی کی وجہ بجلی، گیس اورپانی کی عدم دستیابی ، قانونی طریقہ کارکی پیچیدگیاں اور ترقیاتی فنڈز کی کمی جیسے عوامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کاروباری برادری طویل عرصہ سے حکومت سے صنعتی اور تجارتی شعبوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایک منصفانہ اور موثر قومی توانائی پالیسی کو نافذ کرنے کا مطالبہ کرتی آرہی ہیں اوراس نئی پاور پالیسی کو ایک قابل اعتماد ہنگامی منصوبہ سے لبریز ہونا چاہیئے۔ابراہیم قریشی نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کا بحران صنعتی شعبہ کوکمزورکرنے کا سبب بن رہا ہے جو ملک کی مجموعی جی ڈی پی کا بڑا حصہ دار ہے۔ گزشتہ 5 سالوں کے دوران پاکستان میں صنعتی شعبے نے روزگار کے نمایاں مواقع پیدا کئے ہیں ۔ اس وقت بھی اس شعبے نے تنہا ملک میں لا کھوں افرادی قوت کوروزگارفراہم کررکھا ہے ۔پاکستان کی بعض صنعتیں پہلے ہی عالمی تجارت میں خاطر خواہ حصہ ڈال رہی ہیں ۔حکومت کی طرف سے مزید حمایت اور سہولت پاکستان کے بہت سے صنعتی شعبوں کواپنی کارکردگی سے عالمی سطح پر معروف برآمد کنندگان کی سطح پر ابھر کر سامنے آنے کا موقع فراہم کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں صرف ٹیکسٹائل کی صنعت سالانہ 10.2 ارب ڈالر مالیت کا سامان برآمد کرتا ہے ۔ اسی طرح پاکستان دنیا میں کپاس(12ملین گانٹیں سالانہ) پید ا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے جبکہ چین اور بھارت کے بعد ایشیا میں پاکستان کی تیسری بڑی سپننگ صلاحیت ہے۔اگرچہ کہ پاکستان کی حکومت تواترسے ان مسائل کو حل کرنے پرخصوصی توجہ مرکوز کرنے کا دعوی کر رہی ہے لیکن موجودہ چیلنجز پرقابو پانے کیلئے ابھی بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو بجٹ سہارے، پالیسی مداخلتوں، مارکیٹنگ، افرادی قوت کی تربیت، revitalization کے منصوبوں اور ہر اعلی ممکنہ شعبے کی صلاحیت کی تعمیرکیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے اورموثریت ، مسابقت اور پائیداری کو بڑھانے کیلئے ایک ٹھوس پلان مرتب کیا جانا چاہیے۔متعلقہ سرکاری محکموں کو غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو موجودہ منصوبوں کی توسیع کیلئے مزیدسہولیات اور نئی منصوبوں کی شروعات کیلئے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ اور ترقی اور جدید انتظامی طریقوں سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت بن گیاہے ۔ ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے جبکہ ویلیوایڈڈ مصنوعات اقتصادی ترقی اور پیداوارکو تیز کرنے کا موثرذریعہ بن سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.