پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالرز کے متعدد معاہدوں پر دستخط، وزیراعظم اور چینی صدرکی 8منصوبوں کی نقاب کشائی
نواز شریف اور چینی صدر شی چن پنگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے توانائی کے 5بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، دونوں ممالک کے درمیان آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے کا بھی آغاز
پیر 20 اپریل 2015 19:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالرز کے متعدد معاہدے طے پا گئے، وزیراعظم نواز شریف اور چینی صدر شی چن پنگ نے وزیراعظم آفس میں 8منصوبوں کی نقاب کشائی کر دی، دونوں رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے توانائی کے 5بڑے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالرز کے متعدد منصوبوں پر دستخط کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم نواز شریف چینی صدر شی چن پنگ اور دونوں ممالک کی کابینہ کے وفود نے شرکت کی۔
تقریب میں وزیراعظم نواز شریف اور چینی صدر شی چن پنگ نے 8منصوبوں کی نقاب کشائی کی ان آٹھ منصوبوں میں لاہور میٹر اورنج لائن ریلوے نظام قائداعظم شمسی توانائی کا منصوبہ لاہور میں انڈسٹریل کمرشل بینک چائنا کی برانچ کھولنے ، چھوٹے پن بجلی کے منصوبوں کیلئے پاک چین مشترکہ تحقیقی مرکز کا افتتاح اور پاکستان میں چین کے ثقافتی مرکزکے قیام کا آغاز بھی شامل ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے کا بھی آغاز ہو گیا، ریڈیو پاکستان اور چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے ایف ایم 98دوستی چینل اسٹوڈیو کے افتتاح سمیت چینی صدر اور وزیراعظم نواز شریف نے 5توانائی منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا، پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرمیٹر سیل ملٹی میڈیا براڈ کاسٹ منصوبے کا افتتاح بھی کیا، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے توانائی کے تمام منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، پنجاب میں بہاولپور کے قریب900میگاواٹ کے قائد اعظم سولر پارک توانائی منصوبے کا سنگ بنیاد 700میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے ، دادو، جھمبیر اور سچل میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.