پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے کانووکیشن میں ڈگری حاصل کرنیوالے ڈاکٹروں نے حلف اٹھا لیا

پیر 20 اپریل 2015 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) میں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر دی ہے مریضوں کا علاج و معالجہ میری پہلی ترجیح ہو گی اپنے اساتذہ کا ہمیشہ احترام کروں گا اور عزت کی نگاہ سے دیکھوں گا ۔یہ حلف گزشتہ روز پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ مختلف شعبہ جات میں ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹروں نے کانووکیشن کے موقع پر اٹھایا۔

(جاری ہے)

ان سے حلف پرنسپل پی جی ایم آئی وجنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے لیا ۔ حلف میں مزید کہا گیا کہ مریض کے حوالے سے جو خفیہ معلومات میرے علم میں آئیں گی انہیں خفیہ ہی رکھا جائے گا چاہے مریض اﷲ کو پیارا ہی کیوں نہ ہو جائے ۔ نیز یہ کہ مریضوں کے علاج و معالجہ میں کوئی امتیازی سلوک نہیں برتوں گا‘ حالات چاہے جیسے بھی ہوں مریض کی زندگی بچانا میری سب سے پہلی ترجیح ہو گی ۔