لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا

ایل ایس ای25انڈیکس37.23پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5601.93 بندہوا

پیر 20 اپریل 2015 20:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای25انڈیکس37.23پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5601.93 بندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر96کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔21کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،13کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 62 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل14 لاکھ34ہزارحصص کا کاروبار ہو ا ۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں کے الیکٹرک لمیٹڈ 3 لاکھ33ہزار 500حصص۔فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ2 لاکھ37ہزارحصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے1 لاکھ79ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ فضل ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت18.29روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ماڑی پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت29.05روپے کم ہو گئی۔