اوتھل، شاہ نورانی سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ ساکران کے قریب الٹ گئی،20مسافر شدید زخمی،2کی حالت تشویشناک

پیر 20 اپریل 2015 22:09

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) شاہ نورانی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ ساکران کے قریب الٹ گئی،20مسافر شدید زخمی،2کی حالت تشویشناک،تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان کے علاقے شاہ نورانی سے زاہرین کوکراچی لے جانے والی مسافر کوچ حب کے علاقے ساکران کے قریب ناگن چڑھائی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20مسافر شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کی ایمبولینس اور PPHIلسبیلہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی بیسک ہیلتھ یونٹ پہنچایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کردیا گیا زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے تمام زخمیوں کا تعلق کراچی سے بتایا جاتاہے جو درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کے بعد دوبارہ کراچی جارہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔

متعلقہ عنوان :