سعودی کے سرحدی علاقے میں فائرنگ اور مارٹر گولوں کے حملے میں ایک فوجی شہید ٗ دو زخمی

پیر 20 اپریل 2015 22:28

سعودی کے سرحدی علاقے میں فائرنگ اور مارٹر گولوں کے حملے میں ایک فوجی ..

ریاض /صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں یمن کی جانب سے شدید فائرنگ اور مارٹر گولوں کے حملے میں ایک فوجی شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے سوموار کو ایک بیان میں بتایا کہ یمنی علاقے سے سرحدی صوبے نجران میں اتوار کی رات فوجیوں پر حملہ کیا گیا تھایمن میں سعودی عرب کی قیادت میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف آپریشن فیصلہ کن طوفان کے آغاز کے بعد سے سرحدی علاقے میں حملوں میں متعدد سعودی فوجی شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :