خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ‘ خاصہ دار اہلکار زخمی

منگل 21 اپریل 2015 14:45

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔ جس میں ایک خاصہ دار اہلکار شدید زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ مندتو کوتی میں پہلے سے نصب شدہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہواجس سے قریب گزرنے والا خاصہ دار فورس کے اہلکار شکیل شدید زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لئے پشاور حیات اباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

متعلقہ عنوان :