وفاقی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 28اپریل سے شروع ہوں گے

منگل 21 اپریل 2015 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) وفاقی تعلیمی بورڈ نے کے تحت انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوئم کے سالانہ امتحانات 2015 ء 28اپریل سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق انٹرمڈیٹ کے سالان امتحانات پارٹ ون اور پارٹ ٹو میں شرکت کرنے والے امیدواروں کی رول نمبر سلپس ان درج پتہ پر ارسال کر دی گئی ہیں، ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس ان کے تعلیمی اداروں کے پتہ پر جبکہ پرائیویٹ امیدواروں اور سابق امیدواروں کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر درج دیئے گئے پتہ پر جاری کر گئی ہیں جن امیدواروں کو ابھی تک رول نمبر سلپس موصول نہیں ہوئی ہیں وہ اپنے اداروں یا فیڈرل بورڈ کے آفس کے علاوہ بورڈ کی ویب سائیٹ www.fbise.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔