ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے 19 یونیورسٹیوں اور ان کے کیمپس کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کے پروگرامز شروع کرنے سے روک دیا

منگل 21 اپریل 2015 15:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے 19 یونیورسٹیوں اور ان کے کیمپس کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کے پروگرامز شروع کرنے سے روک دیا ہے کیونکہ وہ کمیشن کے معیار پر پورا نہیں اتر سکے تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کوالٹی انشورنس ٹیم نے ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز پیش کرنے والے اداروں پر چھاپے مارے اور ان کا ریکارڈ چیک کیا اور معیار بہتر بنانے کیلئے نوٹسز کے باوجود وہ کوئی جواب نہ دے سکے ۔

ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیش نے اب تک اٹھارہ ایم فل اور چھ پی ایچ ڈی پروگرام بند کئے ہیں جن میں کئی یونیورسٹیاں شامل ہیں ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترجمان سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور اس پر تفصیل سے بات نہیں ہوسکتی ۔ دریں اثناء کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے ایسے اداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ۔