ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ
منگل 21 اپریل 2015 17:50
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرنے والے جج ممتاز حسین چوہدری کا تبادلہ کر دیا گیا جبکہ رانا آفتاب احمد کو کسٹم عدالت کا جج مقرر کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرنے والے جج ممتاز حسین کا اچانک تبادلہ کر دیا گیا اور اسے فورا ًچارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ رانا آفتاب احمد کو کسٹم عدالت کا نیا جج مقرر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 5 لاکھ ڈالر غیر قانونی طریقے سے دوبئی لے جاتے ہوئے ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا او ران کی رہائی کیلئے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے بھائی خالد ملک نے کوششیں کیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ایک پی اے کا ایئر پورٹ سیکیورٹی پاس اس بنیا دپر اے ایس ایف نے منسوخ کر دیا ہے کہ وہ بھی ایان علی کی مدد کیلئے ایئر پورٹ آئے تھے اور کار سرکار میں مداخلت کی تھی جبکہ رحمن ملک اپنے بھائی خالد ملک کے ایان علی کے تعلق کی مسلسل تردید کر رہے ہیں تاہم ابھی تک خالد ملک نے میڈیا میں آ کر اس معاملہ پر کوئی موقف نہیں دیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
-
گندم سستی ہونے پر پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی
-
افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش
-
میانمار: روہنگیا جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد مویشی پہنچ گئے
-
وزیر اعلی مریم نوازشریف کاایئر ایمبولینس جلد شروع کرنے کا حکم،جون تک کی ڈیڈ لائن مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.