گندم سستی ہونے پر پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی
20 کلو آٹے کی قیمت 1300 روپے، 80 کلو فائن آٹا 2770، سوجی 50 کلو تھیلے میں 1700 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی، اشیاء کی قیمتوں اور معیاری پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 23 مئی 2024
23:26
(جاری ہے)
وزیر خوراک نے بتایا کہ سوجی 50 کلوگرام تھیلا 7150 سے کم ہو کر 5450 میں دستیاب ہے۔ وزیر خوراک نے بتایا کہ روزمرہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو حقیقی ریلیف ملا ہے۔
بلال یاسین نے کہا کہ گندم کی وافر مقدار میں موجودگی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔ مارکیٹ کی مستقل چیکنگ سے اشیاء کی قیمتوں اور معیاری پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ صوبہ بھر میں سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ بلال یاسین نے بتایا کہ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ مل کر کم قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔ مزید برآں ایکس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الحمدُللّہ ہم نے پنجاب میں روٹی کی قیمت آج مزید کم کر دی ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے غلط فیصلوں نے روٹی کو غریب کی پہنچ سے باہر کر دیا تھا۔ اس سے پہلے پنجاب بھر میں وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کرکے 16 روپے اور نان کی قیمت 30 روپے سے کم کرکے 20 روپے کی گئی تھی، پھر اس کے بعد وزیراعلیٰ کی جانب سے روٹی کی قیمت مزید کم کر کے 15 روپے مقرر کر گئی دی تھی۔ اب پنجاب بھر میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی ہے، لاہور سمیت کئی شہروں میں 100 گرام کی تندوری روٹی کی قیمت 14 روہے اور کچھ شہروں میں روٹی کی قیمت 13 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ کے سخت احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے عملدرآمد کو یقینی بنایا۔ اسی طرح باقی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف گندم، آٹے اور روٹی کی قیمت میں کمی کے بعد اب گندم سے بننے والی بیکری آئٹمز اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔ مزید برآں وزیر اعلی مریم نوازشریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں پنجاب میں ڈویلپمنٹ اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بننا آسان نہیں تھا بلکہ چکی پیسنے کی مشقت کے مترادف تھا، معاشرے کے محروم طبقات کابرے حالات سے گزرنا میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے، اقتدار سنبھالنے پر محسوس ہوا ہم عوام کی ضروریات کے بنیادی امور میں بھی بہت پیچھے ہیں، سابق دور میں فری میڈیسن پروگرام ظالمانہ طور پر بند کیا گیا۔ 13کروڑ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہت بڑا بجٹ چاہیے،ریونیوجنریشن پر پوری توجہ، ٹیکس نہیں، ٹیکس نیٹ ورک کو بڑھائیں گے۔ ہیلتھ، ایجوکیشن، انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر کام تیزی سے جاری،پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج اور ڈرینج کا پائیدار نظام وضع کیا جارہا۔ مہلک امراض میں مبتلا دو لاکھ مریضوں کو ان کی دہلیز پر میڈیسن پہنچارہے ہیں، ہر ضلع میں علاج کی سہولتیں دیں گے تاکہ کسی مریض کو دوسرے شہر نہ جانا پڑےمزید اہم خبریں
-
قطر سے ایل این جی کی سپلائی بحال ہو گئی
-
’مزید استحکام‘ کے لیے بیجنگ حکومت امریکہ کے ساتھ تعاون پر تیار
-
امریکہ ایران کشیدگی؛ ایرانی صدر نے 3 ممکنہ آپشنز دنیا کے سامنے رکھ دیئے
-
پٹرول قیمتوں میں اضافے سے منافع کا جھانسہ، 12 ارب روپے کا مبینہ میگا سکینڈل بے نقاب
-
مراد سعید طویل روپوشی کے بعد منظر عام پر آگئے، انٹرویو میں کئی انکشافات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
-
موجودہ علاقائی صورتحال کےتناظر میں مقامی ریفائننگ صلاحیت بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
-
وزارت اطلاعات و نشریات نے معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ جاری کر دیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو آذربائیجان کے ہم منصب کرنل جنرل ولایت ایوازوف کا مراسلہ ،بنوں میں دہشت گرد حملے کی مذمت
-
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر نیٹلی اے بیکر کی ملاقات ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان۔امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں 3 کروڑ روپے مالیت کے قیمتی بیل کی دھوم
-
وفاقی وزیر پٹرولیم نے پٹرول ڈیزل مہنگا کرنے کا سارا ملبہ آئی ایم ایف پر ڈال دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.