لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم ہلاک
ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب، موٹر سائیکل ، اسلحہ برآمد ، لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل
منگل 21 اپریل 2015 18:29
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اغوا ء برائے تاوان کے مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک ہو گیا ۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اغوا ء برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزم شہزادہ گلفام ماڈل ٹاؤن کیو بلاک قبرستان کے قریب موجود ہے جس پر سی آئی اے پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔
اسی دوران مطلوب ملزم اور اسکے ساتھی نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی ۔ تاہم جوابی کاروائی کے دوران شہزادہ گلفام موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا ۔ پولیس نے مقابلے میں مارے جانے والے ملزم کے قبضہ سے موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.