حکومت چینی زبان کو نصاب کا حصہ بنائے‘دونوں ممالک مابین اعتماد کی فضا قائم ہے‘ چین نے ہمیشہ دل کھول کر پاکستان کی مدد کی

امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کیپارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 21 اپریل 2015 21:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ حکومت چینی زبان کو نصاب کا حصہ بنائے ،دونوں ممالک کے درمیاں اعتماد کی فضا قائم ہے جبکہ چین وہ واحد ملک ہے جس نے ہمیشہ دل کھول کر پاکستان کی مدد کی ۔

(جاری ہے)

منگل کو چینی صدر شی چن پنگ کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ چین کے صدر کو دورہ پاکستان پر خوش آمد کہتے ہیں ،دونوں ممالک کے درمیاں اعتماد کی فضا قائم ہے جبکہ چین وہ واحد ملک ہے جس نے ہمیشہ دل کھول کر پاکستان کی مدد کی ،انہوں نے کہاکہ شی چن پنگ نے چینی زبان کی ترویج ایک ہزار اساتذہ پاکستان کو فراہم کرنے کی بات کی ہے ، حکومت پاکستان کو چاہیے چینی زبان کو نصاب کا حصہ بنایا جائے ،تاکہ پاکستانی عوام کا چین کے ساتھ تبادلہ ہواور دونوں قومیں ایک دوسرے کے ایشوز کو سمجھیں ،انہوں نے کہاکہ پاک چائنہ اقتصادی منصوبہ سے پاکستان ترقی کی سمت جائے گا