اسلام آباد: الطاف حسین کی گورنر سندھ سے ناراضگی کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں، دیگر وزرائے اعلی کو چینی صدر کی آمد پر نہ بلانا غیر مناسب ہے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ
سمیرا فقیرحسین بدھ 22 اپریل 2015 16:59
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اپریل 2015 ء) : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ناراضگی کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں ، یا تو الطاف حسین گورنر سندھ کو غیر جانبدار ثابت کرنا چاہتے ہیں یا پھر وہ واقعی ناراض ہیں اور چاہتے ہیں کہ گورنر سندھ عشرت العباد آزادانہ کا م نہ کریں .
(جاری ہے)
چینی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاک چین معاہدوں اور اقتصادی راہداری کو سیاست کی نذر ہرگز نہیں ہونے دیں گے.
انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا روٹ بحال رکھا جائے. اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کی آمد پر دیگر وزرائے اعلٰی کو نہ بلانا غیر مناسب ہے. وزر اعظم نواز شریف پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں اور ان کو یہ معاملہ خود دیکھنا چاہئیے تھا ، خورشید شاہ نے کہا کہ جب آپ پر حکومت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تو خاندانی سیاست کو ترجیح نہیں دینی چاہئیے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.