تحر یک انصاف کے احتجاج کے بعد ڈی ایس پی ڈیفنس کے تبادلے کا فیصلہ واپس

تحر یک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے بعض دیگر پو لیس افسران کے تبادلوں پر الیکشن کمیشن کو باقاعدہ خط بھی لکھ دیا‘سخت نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 22 اپریل 2015 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف کے شدید احتجاج کے بعد آئی جی پنجاب نے چند گھنٹوں کے بعد ہی ڈی ایس پی ڈیفنس عاصم افتخار کے تبادلے کے فیصلے کو واپس لے لیا جبکہ تحر یک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے بعض دیگر پو لیس افسران کے تبادلوں پر الیکشن کمیشن کو باقاعدہ خط بھی لکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی عاصم افتخار کو بعض تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے سے انکار کے بعد آئی جی پنجاب نے حکو متی اراکین اسمبلی کے تحفظات کے بعد تبدیل کر دیا مگر بدھ کے روز تحر یک انصاف کی جانب سے تبادلے پر شدید احتجاج کے بعد آئی جی پنجاب نے عاصم افتخار کمبوہ کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا جسکے بعد ڈی ایس پی نے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں جبکہ تحر یک انصاف نے اس کے باوجود شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پو لنگ کے عملے کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور کئی تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی تبدیل ہوئے ہیں جس پر ہم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باقاعدہ تحر یر ی خط لکھ دیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔