Live Updates

پاکستان میں نظریاتی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے، ایک کونسلر کی سیٹ کیلئے عوام اپنا ایمان تک بیچ دیتے ہیں،عمران خان کو لاہور کی طرح کرک میں دھاندلی نظر کیوں نہیں آرہی،حکومت اور عمران خان کو کرک میں دھاندلیوں کے ثبوت ضروردکھائینگے

جمعیت علماء اسلام(س) کے مرکزی امیر مولانا سمیع الحق کا ضلعی وتحصیل عہدیداروں اور بلدیاتی اُمیدواروں سے خطاب

بدھ 22 اپریل 2015 20:45

تخت نصرتی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی 22اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام(س) کے مرکزی امیر مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظریاتی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے ایک کونسلر کی سیٹ کیلئے عوام اپنا ایمان تک بیچ دیتے ہیں کرک میں ہمارے ساتھ عظیم دھاندلی ہوئی،عمران خان کو لاہور کی طرح کرک میں دھاندلی نظر کیوں نہیں آرہی،حکومت اور عمران خان کو کرک میں دھاندلیوں کے ثبوت ضروردکھائینگے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کوٹریول ٹریف ہوٹل کرک میں جمعیت(س) کے ضلعی وتحصیل عہدیداروں اور بلدیاتی اُمیدواروں سے اپنے خطاب کررہے تھے اس موقع پر اُن کے ہمراہ سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا شاہ عبدالعزیز مجاہد،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حامد الحق حقانی،صوبائی امیر مولانا یوسف شاہ اور دوسرے صوبائی وضلعی رہنماء بھی موجود تھے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ کرک میں د ھاندلیوں کے سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں ثبوت موجود ہیں انہوں نے کہا کہ سیکولر جماعتوں کیساتھ اتحادوں نے مذہبی جماعتوں کے تشخص کو ختم کر دیا ہے اتحاد میں ہی دینی جماعتوں کا فائد ہے پاکستان میں نظریاتی کی بجائے شخصی سیاست نے جگہ لے لی ہے انہون نے کہا کہ اگر انتخابات پہلے کی طرح دھاندلی زدہ نہ ہوئے اور پوری سرکاری مشینری مخص ایک پارٹی کو جتوانے پر صرف نہ ہوئی تو انشاء اﷲ سہ فریقی اتحاد سے زیادہ ہماراتحاد کامیابی حاصل کریگا انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کو صاف وشفاف رہنے دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات