پولی کلینک ، پمز میں 5 کروڑ روپے کا گھپلا، وزارت کیڈ نے نوٹس لے لیا
جمعرات 23 اپریل 2015 13:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) وزارت کیڈ نے پولی کلینک اور پمز میں میڈیکل سٹور میں 5 کروڑ روپے گھپلے کا نوٹس لے لیا ہے اور اعلی پیمانے پر تحقیقات کر کے ذمہ دار کرپٹ ڈاکٹروں کے تعین کا فیصلہ کیا گیا ہے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری کیڈ خالد حنیف نے کہا کہ پولی کلینک اور پمز میں کرپٹ عناصر کا صفایا کر دیا جائے گا ۔
ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو مفت دوائیوں میں کرپشن کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
پولی کلینک نے ڈاکٹروں کی 39 دنوں کی ہڑتال کے دوران ساڑھے تین کروڑ روپے کی دوائیاں غریبوں کے نام پر نکال کر مارکیٹ میں فروخت کیں ۔ پمز کے سی ای او نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی دوائیوں غبن کی ہیں جبکہ پولی کلینک کے آفس بلڈنگ میں ڈیڑھ دو کروڑ اڑا دیئے گئے ہیں ۔
سیکرٹری کیڈ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں کرپشن عروج پر ہے جس کو ختم کیا جائے گا اور کرپٹ عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء کو ذرائع نے بتایا کہ پولی کلینک کا میڈیکل سٹور کا انچارج اس بڑے گھپلے میں ملوث ہے جبکہ پمز کے ڈسپنسری کے انچارج نے ریکارڈ کو آگ لگا دی ہے اس پورے معاملات کی تحقیقات شروع ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.