وزیراعظم نے نئی حج پالیسی 2015 کی منظوری دیدی،باضابطہ اعلان (کل )کیا جائیگا
جمعرات 23 اپریل 2015 22:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء ) وزیراعظم نوازشریف نے نئی حج پالیسی 2015 کی منظوری دیدی،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف جمعہ کو باضابطہ طور پر نئی حج پالیسی2015 کا اعلان کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف جمعہ کوصبح نو بجے باضابطہ طور پر نئی حج پالیسی کا اعلان کریں گے جبکہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے بھجوائی گئی حج پالیسی 2015 کی سمری کی وزیرعظم نے منظوری دیدی ہے ۔
ذرائع کے مطابق نئی حج پالیسی کے تحت ایک لاکھ43ہزار عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ طور پر عازمین حج ہوں گے۔کراچی، کوئٹہ اور سکھر کیلئے حج پیکیج2لاکھ 46 ہزار231 روپے ہوگا۔ اسلام آباد، پشاور اور لاہور کیلئے حج پیکیج 2لاکھ 55ہزار277ہوگا۔(جاری ہے)
حج درخواستوں کی وصولی کا عمل27 اپریل سے شروع کیا جائے گی اور قرعہ اندازی کا عمل رواں ماہ کے آخر میں ہوگا جس کے بعد حج میں جانے عازمین کا اعلان کیا جائے گا۔
حج پالیسی کے تحت اس سال اخراجات پچھلے سال کی نسبت کم ہوں گے اور کسی کو بھی مفت حج نہیں کروایا جائے گا ،5سال میں حج ادا کرنے والے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے اورحج پالیسی کی مانیٹرنگ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے کی جائے گی۔ حج پالیسی کا فیصلہ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں کیا گیا تھاجس کے مطابق ایکلاکھ 43ہزار پاکستانی حج کی سعادت حا صل کر یں گے،گزشتہ سال کی نسبت اس سال اخراجات 17ہزار روپے کم ہونگے۔حرم کی توسیع کے بعد پاکستان کے کوٹے میں 20فیصد کمی کر دی گئی ہے،سرکاری کو ٹے پر جانے والوں کو سیدھا مدینہ منورہ لے جایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.