الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

جمعہ 24 اپریل 2015 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا،اسلحے کی نمائش، موبائل فون اور پٹاخوں پر پابندی عائد ہوگی، راولپنڈی کینٹ، چکلالہ و ٹیکسلا کینٹ،مری کینٹ میں عام تعطیل ہو گی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹرز اور امیدواروں کو ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا کہ انتخابات کے موقع پر اسلحے کی نمائش، موبائل فون اور پٹاخوں پر پابندی عائد ہوگی، راولپنڈی کینٹ، چکلالہ و ٹیکسلا کینٹ،مری کینٹ میں عام تعطیل ہو گی جبکہ ملک بھر کے کنٹونمنٹس ایریاز میں بھی انتخابات کے موقع پر چھٹی کی درخواست دے دی گئی ہے۔ انتخابات کے دن امیدوار ووٹرز کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہیں کر سکتے۔ پولنگ ڈے کو ایم پی اے، ایم این اے اور وزیر پولنگ اسٹیشنز پر نہیں جا سکتے، امیدوار اپنے مجاز پولنگ ایجنٹوں کو بیجز ارو اتھارٹی لیٹر فراہم کریں،ووٹرز اور امیدوار انتخابی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں

متعلقہ عنوان :