جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے مسلسل جدوجہد کررہی ہے،فضل داد سالارزئی

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پی کے9فضل داد سالارزئی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے مسلسل جدوجہد کررہی ہے اور پاکستان کو اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے یوسی کانکولہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوسی کانکولہ میں پی ٹی آئی کے کہی صدور نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر زون فضل داد نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کا واحد جماعت ہے جس پر کسی قسم کا کرپشن آج تک ثابت نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ایسے اُمیدواروں کو میدان اُترا ہے جو مخلص اور دیانتدار ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت کا جذبہ بھی رکھتے ہے اور جماعت اسلامی پی کے9میں بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی ۔

متعلقہ عنوان :