Live Updates

پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال کے معاملات کنٹرول میں ہیں، 3مہینوں میں آپ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں فرق نظر آئے گا عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 15:26

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان زخمیوں کی عیادت کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل نہ آنے کی وجہ یہ تھی کہ ڈاکٹروں کو وی آئی پی پروٹوکو ل کے ساتھ آنے والے لوگوں کی آمد سے پریشانی کا سامنا ہوتا اور ان کے کام میں خلل آتا ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی کے پی کے پرویز خٹک کو بھی ڈاکٹروں نے آنے سےمنع کیا تھا میں خود بھی آج اس وقت آیا ہوں جب ڈاکٹروں کو پریشانی نہ ہو.

عمران خان نے کہا کہ اسپتالوں کو اسٹرکچر بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں پہلے سٹرکچر بہتر بنایا جائے گا اور اس کے بعد اسپتالوں کو بہتر بنایا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ 3 مہینوں میں آپ سب لیڈی ریڈنگ اسپتال میں نمایاں تبدیلی دیکھیں گے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :