تعصب ،تقسیم کے سیاسی نعرے ہم سے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت چھین لیتے ہیں،سینیٹر تاج حیدر
سندھ کو جدا کرنے کی باتیں کرنیوالوں کو یہ حقیقت نظر انداز نہیں کرنی چاہئے کہ دیہی علاقے ، شہری علاقوں کے بغیر طویل عرصے تک گزارہ کرسکتے ہیں،رہنماء پیپلزپارٹی
منگل 28 اپریل 2015 18:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے سندھ کی تقسیم کے مطالبے پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہر زبان بولنے والے سندھی اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھ لیں کہ آپس میں یکجہتی ، اتحاد اور یگانگت ہی وہ واحد راستہ ہے جو سندھ کے ہر زبان بولنے والے سندھیوں کی خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تعصب اور تقسیم کے سیاسی نعرے ہم سے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت چھین لیتے ہیں۔ یہ نعرے تیسری قوتوں کو یہ موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ سندھ کے سیاسی اور معاشی حقوق پر مسلسل ڈاکہ ڈالتے رہیں اور سندھ کے وسائل کو سندھ کے عوام کے بجائے اپنے مصارف میں لاتے رہیں۔تعصب کی سیاست کی وجہ سے سندھ آج پسماندہ ہے۔(جاری ہے)
کتاب سے نفرت، تعلیم سے دوری، اور اعلیٰ اقدار کی پامالی صرف اسی منفی سیاست کا نتیجہ ہیں۔
ہم اپنے فائدے نقصان سے بے خبر ہوکر متعصبانہ جذبات کی رو میں بہتے ہوئے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔ ایک جانب کا تعصب دوسری جانب کے تعصب کو مضبوط کرتا ہے اور ہم بحیثیت مجموعی ایک اجتماعی خودکشی سے نزدیک تر ہوتے جارہے ہیں۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ شہری سندھ کو جدا کرنے کی باتیں کرنے والوں کو یہ حقیقت نظر انداز نہیں کرنی چاہیے کہ دیہی علاقے ، شہری علاقوں کے بغیر طویل عرصے تک گزارہ کرسکتے ہیں لیکن شہری علاقے ہفتہ بھربھی دیہی علاقوں کے بغیر گزارہ نہیں کرسکتے ۔ نیز یہ کہ شہروں کی خوشحالی براہ راست طور پر دیہی علاقوں کی خوشحالی ، وہاں کی پیداوار میں اضافے اور دیہی عوام کی قوت خرید میں اضافے سے منسلک ہے۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ملک کے ہر زبان بولنے والے محبت اور یگانگت کے ساتھ عوام اور صوبوں کے حقوق اور اجتماعی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔ ہماری سیاست میں کسی قسم کے تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سندھ کے عوام اور پاکستان پیپلزپارٹی کسی بھی صورت میں سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.