پنجاب’’ قبضہ ‘‘گروپوں کیلئے’’ محفوظ تر ین صوبہ‘‘ بن چکا ہے‘ حکمرانوں سے زیادہ قبضہ گروپ زیادہ مضبوط نظر آر ہے ہیں جو حکمرانوں کی بے بسی کا واضح ثبوت ہے ‘صوبے میں بیڈ گورننس کی وجہ سے پنجاب دیوالیہ پن کا شکا ر ہو رہا ہے ‘کسانوں کو پسند اور نہ پسند کی بجائے میرٹ پر باردانہ تقسیم کیا جا ئے
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکا بیان
منگل 28 اپریل 2015 18:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب’’ قبضہ ‘‘گروپوں کیلئے’’ محفوظ تر ین صوبہ‘‘ بن چکا ہے‘حکمرانوں سے زیادہ قبضہ گروپ زیادہ مضبوط نظر آر ہے ہیں جو حکمرانوں کی بے بسی کا واضح ثبوت ہے ‘صوبے میں بیڈ گورننس کی وجہ سے پنجاب دیوالیہ پن کا شکا ر ہو رہا ہے ‘کسانوں کو پسند اور نہ پسند کی بجائے میرٹ پر باردانہ تقسیم کیا جا ئے ۔
منگل کے روز اپنے ایک بیان میں چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب کے 30 اضلاع میں 1 لاکھ 16ہزار 350 ایکڑ سے زائدسرکاری زمین قبضہ گروپوں کے زیر قبضہ ہونے سے پنجاب کے حکمرانوں کے گڈگورننس اور قبضہ گروپوں کے خاتمے کی مکمل نفی ہو رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنیوالے بااثر افراد کیخلاف حکومتی مشنری مکمل طور پر بے بس ہو چکی ہے گھربوں روپے مالیت کی قیمتی زمین قبضہ گروپوں سے واگزار کروا کر لیز پر دینے سے سالانہ اربوں روپے ریونیو بڑھایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پنجاب کے حکمران صرف باتیں کر نے اور نعرے لگانے کی بجائے صوبے میں قبضہ گروپوں کے خلاف عملی اقدامات کر یں کیونکہ پنجاب میں قبضہ گروپ حکو مت سے زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کر نے کی بجائے قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے ہر وقت گڈ گور ننس کے جھوٹے نعرے لگانے میں مصروف ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.