جماعت اسلامی بلوچستان کے وفد کا ہزارگنجی ،سریاب بس ٹرمینلز ،جبل نوراڈہ کا دورہ

ٹرانسپورٹرز،تاجروں اور عوام الناس ومقامی دکانداروں سے ملاقات، عوام کی مشکلات کو کم اور ٹرانسپورٹ کو سہولیات دینے کیلئے مثبت کردار ادا کیا جائے، مولانا شیخ امین ، ڈاکٹر ابراہیم و دیگر

منگل 28 اپریل 2015 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) ہڑتالی ٹرانسپورٹرز،تاجر برادری اور عوام کی مشکلات کے حل کے حوالے سے ثالثی کا کرداراداکرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ کی قیادت میں نمائندہ وفد نے ہزارگنجی ،سریاب بس ٹرمینلز ،جبل نوراڈہ کا دورہ کرکے ٹرانسپورٹرز،تاجروں اور عوام الناس ومقامی دکانداروں سے ملاقات کی ۔

وفدمیں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا شیخ امین اﷲ کاکڑ، ڈاکٹر محمد ابراہیم ،جنرل سیکرٹری بشیراحمدماندائی،میر محمد عاصم سنجرانی ، امیر ضلع کوئٹہ مولانا عبدالکبیر کاکڑ،ڈاکٹر عطاء الرحمان ، حاجی عبدالقیوم کاکڑ ،حافظ نور علی ودیگر شامل تھے ۔ہزارگنجی وجبل نوراڈہ دورے کے دوران سیکرٹری کیو ڈی اے عمران زرکون بھی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں جماعت اسلامی کے وفد نے سنیٹر وپشتونخواہ میپ کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ سے تفصیلی ملاقات کی تجاویز وتبادلہ خیال کیا جماعت اسلامی نے ان سے اپیل کی کہ عوام کی مشکلات کو کم اور ٹرانسپورٹ کو سہولیات دینے کیلئے مثبت کردار ادا کریں لاپرواہی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔عبدالمتین اخوند زادہ نے ٹرانسپورٹرز،تاجر برادری ،دکانداروں اور عوام الناس کے مسائل ومشکلات اور پریشانیوں اور حل کے حوالے سے معلومات جمع کرتے ہوئے مشاورت کی ۔

بعدازاں انہوں نے رحیم کاکڑ کی قیادت میں تاجروں سے بھی ملاقات کی عبدالمتین اخوند زادہ نے تاجرزسے بھی اپیل کی کہ وہ تاجر برادری عوام کے مسائل کے حل اور پریشانیوں سے نجات کیلئے یکجا ومتحد ہوجائے آپس میں اختلافات ختم کریں ٹرانسپورٹرزسے ملاقات کے موقع پر ٹرانسپورٹرزرہنماوچیئر مین ٹرانسپورٹرز عبدالقادر رئیسانی ،صدر میر حکمت لہڑی ،گل محمدجتک ،میر دولت لہڑی ،سیف الدین بڑیچ ،میر سعید لہڑی ،کبیر بازئی بھی موجود تھے ۔

ہڑٹالی ٹرانسپورٹرزرہنماؤں نے اپنے مطالبات اور مسائل سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ کو ٹرانسپورٹ اڈے ہزارگنجی منتقلی کے حوالے سے تجاویزومطالبات وتازہ صورتحال سے آگاہ کیا عبدالمتین اخوندزادہ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹرانسپورٹرزکو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں ٹرانسپورٹرزوعوام اور تاجروں کے مسائل پر توجہ دیں ۔

تاجر وٹرانسپورٹرزبھی انتہائی اقدام سے پرہیز کریں حکومت لاپرواہی سے گریز اورعوام کاقیمتی وقت ضائع نہ کریں جماعت اسلامی عوام ،تاجرزوٹرانسپورٹرزکے مسائل وپریشانیوں کو دیکھتے ہوئے مسافرزکو مشکلات سے نکالیگی درمیانی راہ نکالناضروری ہے بند گلی ،ضد،ہٹ دہرمی اور طاقت کا استعمال یا تعصب سے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ۔جماعت اسلامی ثالث کاذمہ دارانہ کردارادا کرتے ہوئے مسائل کاجلد بروقت وموثر اور دیر پا حل نکالیگی تاکہ مسافرز وعوام اور ٹرانسپورٹرزکے مسائل حل ہوجائے کئی دن گزرگیے ٹرانسپورٹرزکے ہڑتال کی وجہ سے ہر طبقہ متاثر وپریشان ہے ۔

جماعت اسلامی دونوں فریق کے مسائل وپریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ثالثی کے ذریعے جلد ہی دیرپا حل نکالیگی۔بعدازاں عبدالمتین اخوند زادہ نے اسلام آبادمیں موجود بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بھی رابطہ کیا عبدالمتین اخوند زادہ نے وزیراعلٰی کو تجویز دی کہ ٹرانسپورٹرزکا موقف سننے مسائل کے حل کیلئے بااختیار وبااعتماد کمیٹی بنائے تاکہ درمیان میں جو غلط فہمیاں ہیں ان کا اذالہ ہوسکیں اور جومسائل موجود ہیں ان کے حل کیلئے تیز رفتار حل وضع کریں جبل نور ٹرمینل ،ہزارگنجی اڈے کے عملی مشکلات کے حوالے سے حکومت کو بند گلی میں جانے کے بجائے ٹرانسپورٹرز،تاجر برادری کو اعتماد بھی اپنا مثبت کردار اداکریں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ ساتھیوں سے مشاورت کرتے ہوئے جلدمثبت حل نکالیں گے

متعلقہ عنوان :