تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر اہتمام بارہویں جماعت کا سندھی مضمون کا پرچہ لیا گیا

بدھ 29 اپریل 2015 20:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر اہتمام بارہویں جماعت کا سندھی مضمون کا پرچہ لیا گیا جس میں بارہویں جماعت کے 31 ہزار امیدواروں نے حصہ لے لیا جن کے لیے تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے 89 امتحانی مراکز 31 وجیلنس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھی، امتحانی مراکز کے باہر امیدواروں کے رشتہ داروں اور مددگاروں کا رش نقل کرانے کے لیے موجود رہے جبکہ امتحانی مراکز کے اندر بدستور گائیڈوں کے ذریعے بلاخوف و خطرہ طلبہ و طالبات نقل میں مصروف عمل رہے، دوسری جانب تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے تشکیل کردہ وجیلنس ٹیموں کا مختلف امتحانی مراکز پر کنٹرولر بورڈ سکندر میرجت کی سربراہی میں چھاپے مارے گئے جس میں 56 سے زائد امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا اور 18 جعلی امیدواروں کو بھی پکڑ کر امتحانی مراکز سے باہر نکال دیا گیا۔