ایئر کنڈیشنرز کی بڑھتی ہوئی تعداد عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کا باعث بننے لگی
جمعرات 30 اپریل 2015 16:15
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) ماہرین نے اپنی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ایئرکنڈیشنرز کی بڑھتی ہوئی تعداد عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کا باعث بن رہی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی تازہ تحقیق کے مطابق عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کی بڑی وجہ ایئرکنڈیشنز کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔
(جاری ہے)
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت بڑھنے کے باعث لوگوں میں ایئرکنڈیشنز کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور اس بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
تحقیق کے مطابق ایئرکنڈیشنز کا بڑھتا ہوا استعمال دنیا بھر میں توانائی کی کمی کا باعث بن رہا ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کے سبب افریقہ، برازیل، انڈیا، انڈونیشیا، میکسیکو اور دیگر درمیانی اور کم آمدن والے ممالک کے لوگ تقریبا ایک ارب کے قریب ایئرکنڈیشن کا استعمال کرینگے جس کے باعث توانائی کی طلب میں اضافہ کے ساتھ ساتھ عالمی درجہ حرارت میں کئی گنا اضافہ ہو جائیگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.