عوام کو سستے داموں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بولان میڈیکل ہسپتال میں جدید مشینیں فعال کر دی ہیں ،میر رحمت صالح بلوچ
مریضوں کے سرکاری ریٹ پرٹیسٹ کئے جائیں گے ،صوبائی وزیرصحت میر رحمت صالح بلوچ جلد ہی سول ہسپتال کوئٹہ میں بھی ایک نئی انجیو گرافی مشین نصب کردی جائے گی، صحافیوں سے بات چیت
جمعرات 30 اپریل 2015 22:54
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) صوبائی وزیرصحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو سستے داموں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بولان میڈیکل ہسپتال میں انجیو گرافی ،انجیو پلاسٹی اور ایم آر آئی مشین فعال کردی گئی ہیں جہاں مریضوں کے سرکاری ریٹ پرٹیسٹ کئے جائیں گے جلد ہی سول ہسپتال کوئٹہ میں بھی ایک نئی انجیو گرافی مشین نصب کردی جائے گی ۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کو بولان میڈیکل ہسپتال میں انجیو گرافی اور ایم آر آئی مشین کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر بولان میڈیکل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نوشیروان ، کارڈیالوجی کے ہیڈ ڈاکٹرعابد ،ڈاکٹر نجیب اﷲ اور ڈاکٹر یوسف بزنجو بھی موجود تھے۔ میر رحمت بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو محکمہ صحت سمیت تمام محکمے غیر فعال تھے لیکن وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے محکمہ صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی اور ان محکموں کے بجٹ میں کئی گنا اضافہ کیا جس سے عوام کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.