سجاول میں پی پی رہنما کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا

ہفتہ 2 مئی 2015 22:32

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) سجاول میں پی پی رہنما کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح سجاول میں قاسمی پمپ پر اپنی کار میں پیٹرول بھروانے والے پی پی رہنمااور سابق پٹواری عبدالرؤف شیخ کو مسلح افراد نے زبردستی گھسیٹ کرمہران کار میں اغواکرکے لے گئے ۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی جبکہ پی پی رہنماکی گاڑی کی شناخت کے بعد ان کے لواحقین سے رابطہ کرکے اطلاع کی گئی ،مغوی کے بھائی امان اﷲ شیخ نے رابطہ پر بتایاکہ ان کے بھائی کو اینٹی کرپشن عملے نے گرفتارکیاہے جس کی تصدیق ہوگئی ہے ،ذرائع کا کہناہے کہ پی پی رہنما ذوالفقارمرزا اور ان کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں بدین کی طرح سجاول ضلع میں بھی کاروائی جاری ہے، پارٹی کے اندر کی جنگ اب ریاستی اداروں کے ذریعے لڑی جارہی ہے ، بدین کی طر ح سجاول میں بھی ذوالفقار مرزا کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود ہے ،جن کے خلاف کاروائی ہورہی ہے، ذرائع کا کہناہے کہ سجاول میں ذوالفقارمرزا کے حامی باغی جیالوں کی لسٹیں تیار کی گئی ہیں اور ان پر بھی برا وقت آنے والاہے ۔

متعلقہ عنوان :