وزیر اعظم نے چشتیاں شہر کی 15رہائشی کالونیوں میں سوئی گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے طاہر بشیر چیمہ
چشتیاں کے شہریوں کی پریشانی دور کرنے کیلئے جلد چشتیاں میں محکمہ سوئی گیس کا آر او آفس قائم کردیا جائے گا بیان
اتوار 3 مئی 2015 16:47
چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چشتیاں شہر کی 15رہائشی کالونیوں میں سوئی گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ جس پر 15کروڑ روپے لاگت آئے گی اور 96کلو میٹر سوئی گیس پائپ بچھایا جائے گا۔
(جاری ہے)
انہوں نے چشتیاں آفس میں میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ سابقہ حکومت کے دور میں نواحی رہائشی کالونیوں کو نظر انداز کردیا تھا جس سے ایک لاکھ عوام میں احساس محرومی پیدا ہوگیا تھا چنانچہ وزیر اعظم کے اقدامات سے لوگوں کو سوئی گیس کے گھریلو کنکشن فراہم کئے جائیں گے ۔
انہوں نے بتایاکہ کثیر آبادی کے علاقہ نور پورہ ، چک 4فورڈ ، ارقم ٹاؤن ، تقویٰ کالونی ، ناصر آباد ، پرانی چشتیاں ، نیو گلشن اقبال ، فاروق کالونی ، محبوب کالونی ، علیمہ کالونی ، بغداد کالونی ، لطیف کالونی ، چشتیہ پارک کالونی ، چک 15گجیانی ، ڈیرہ محمدشفیع میں سوئی گیس پائپ بچھانے کا کام جلد شرو ع ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ چشتیاں کے شہریوں کی پریشانی دور کرنے کیلئے جلد چشتیاں میں محکمہ سوئی گیس کا آر او آفس قائم کردیا جائے گا۔اس موقع پر چک 4فورڈواہ کی سیاسی سماجی شخصیت چوہدری عبدالغفور ومعززین علاقہ بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.