کراچی : پی آئی اے کے پائلٹ کا ائیر سیفٹی پر سمجھوتہ، مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔
سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 13:33
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء) : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ایک خاصا سینئر اور انتہائی بااثر پائلٹ طیارے میں سوار مسافروں کی زندگیوں کے لیے ایک سنگین خطرے کا باعث بن گیا، جب وہ بحراوقیانوس کے دوسری جانب لے جانے والی طویل فاصلے کی فلائٹ لازمی آرام کیے بغیر آپریٹ کررہے تھے، جس کی وجہ سے طیارے میں سوار 350 سے زیادہ مسافروں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوگئی تھی۔
ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائنز نے ایئرسیفٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کو باقاعدہ چیک نہیں کیا گیا تھا، جبکہ پی آئی اے کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں رونما ہونے والے اس واقعہ کی ایک مکمل انکوائری کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ قاسم حیات کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔(جاری ہے)
پی آئی اے نے تین ہفتے گزر جانے کے باوجود انکوائری کے بارے میں معلومات میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیں۔
جبکہ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایئرسیفٹی پر سمجھوتہ کرنے کا ایسا واقعہ پہلی مرتبہ رونما نہیں ہوا، ایک دوسرے پائلٹ عامر ہاشمی بھی اس سے قبل تقریباً دو مرتبہ ایسی خلاف ورزی کے مرتکب ہو چکے ہیں۔جس پر ان کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ پائلٹ قاسم حیات (آئی ڈی نمبر: 38790) کا ریکارڈ اب تک مثالی اور تسلی بخش تھا۔
وہ جب پی آئی اے کے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کے عہدے پر تھے، تو انہوں نے عامر ہاشمی کی چوبیس گھنٹے کے آرام کے قانون کی دو مرتبہ خلاف ورزی پر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ عامر ہاشمی پاکستان ایئرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن کے سربراہ بھی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پائلٹ قاسم حیات کی دارالحکومت سے پانچ اپریل کو لاہور کے لیے پرواز طے تھی، جہاں انہیں سات اپریل کو ٹورانٹو پرواز کرنے سے قبل تقریباً 39 گھنٹوں کے آرام کے لیے قیام کرنا تھا۔لیکن پی آئی کے پائلٹ نے اپنے لاہور کے سفر کو چھ اپریل کی رات تک مؤخر کرنے کو ترجیح دی۔جب وہ چھ اپریل کی رات گئے پی کے655 پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے تو انہوں نے مشروط آرام نہیں کیا اور سات اپریل کی علی الصبح کینیڈا کے سفر پر روانہ ہوگئے،ایسا کرتے ہوئے سینئر پائلٹ نے ٹورانٹو جانے والے 350 سے زائد مسافروں کو سنگین خطرے سے دوچار کردیا۔ تاہم 10 اپریل کو قاسم حیات کینیڈا سے پاکستان واپس آنے کے فوراً بعد اپنی چھٹیاں گزارنے کے لیے امریکا چلے گئے تھے جس کے باعث ان کا موقف معلوم نہیں ہو سکا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.