تمام برآمدی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی اور سیل ٹیکس کو زیرو کی سطح پر، ٹیکسٹائل پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے، برآمد کنندگان کا مطالبہ
اسٹرٹیجک تجارتی پالیسی فریم ورک 2015-18 ء کے اجلاس میں حکومت کی تجارتی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار و فاقی تجارت کی ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی یقین د ہانی
پیر 4 مئی 2015 18:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) برآمد کنندگان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام برآمدی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی اور سیل ٹیکس کو زیرو کی سطح پر لایا جائے ٹیکسٹائل پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے‘ ایف بی آر کے ذمہ واجب الادا اربوں روپے کے ٹیکس ریفنڈ جلد فراہم کیے جائیں فیکٹریوں اور صنعتی اداروں کو بجلی اور گیس مسلسل فراہم کی جائے تاکہ ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ اسٹرٹیجک تجارتی پالیسی فریم ورک 2015-18 ء کے اجلاس کے موقع پر کیا ذرائع کے مطابق برآمد کنندگان نے حکومت کی تجارتی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ‘ وزارت کامرس کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے برآمدات مسلسل کم ہورہی ہیں ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق برآمد کنندگان اور تاجر حضرات نے وزارت کامرس سے مختلف وقتوں میں جاری کیے گئے ایس آر اوز کو ختم کرنے یا انہیں از سر نو ترتیب دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ برآمد اشیاء پر ک سٹر ڈیوٹیا ں ور سیل ٹیکس کو زیرو پر لایا جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تجارتی پالیسی پر عملدرآمد کیا جاتا تو ہماری برآمدات مزید بڑھ سکتی ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر سے برآمد کنندگان اور تاجر برادری نے مطالبہ کیا کہ جس طرح بھارت ہر سال اپنے تاجروں کو ٹریڈ سبسڈی دیتا ہے ہماری حکومت کو بھی چاہیے کہ سبسڈی فراہم کرے۔ اس کے علاوہ مختلف ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کو بار بار خط لکھا جتا ہے جس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آتا۔ حکومت اپنا کوئی نمائندہ مقرر کرے جو لوگوں کے ساتھ رابطہ کے فقدان کو دور کرسکے ۔ برآمد کنندگان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیکٹریوں اور دیگرانڈسٹری کو گیس اور بجلی کی فراہمی مسلسل فراہم کی جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ کیا جاسکے۔ تاجر برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت برآمدات کو بڑھانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ ملکی معیشت کی سمت اور راہ ہموار کی جاسکے ذرائع کے مطابق وفاقی تجارت خرم دستگیر نے اس موقع پر تمام شرکاء کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.