جہالت کے خاتمے کیلئے قرآ ن کے ’’پیغام اقرا‘‘کو عام کرنا ہوگا‘علامہ راغب نعیمی

تعلیم کے فروغ اور شعور کی بیدار ی کے لئے مسلم اسکالرزاسلام کے فلسفہ تحقیق کوعام کریں‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

پیر 4 مئی 2015 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء )جہالت کے خاتمے کے لئے قرآ ن کے ’’پیغام اقراء‘‘کو عام کرنا ہوگا،دیرپا امن کے قیام ،تعلیم کے فروغ اور شعور کی بیدار ی کے لئے مسلم اسکالرز اسلام کے فلسفہ تحقیق کوعام کریں۔مسلم امہ تاریخ کے نازک اور حساس موڑ پر کھڑ ی ہے، دشمن کی سازش کوناکام بنانے کیلئے وحدت امت کی فضاء بحال کرناہوگی۔

ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی اسکا لرجامعہ نعیمیہ کے ناظم ا علیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے گزشتہ روزنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کی مرکزی باڈی اور نعیمین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مرکزی صدرپروفیسر لیاقت علی صدیقی،ممتاز عالم دین علامہ محمدقاسم علوی،معروف مذہبی اسکالر مفتی انتخاب احمد نوری،ڈاکٹر مفتی محمد حسیب احمد قادری،(خطیب جامعہ نعیمیہ)مولانا محمد مشتاق احمد نوری،مفتی مسعود الرحمن نعیمی،ممتاز ماہرتعلیم پروفیسر وارث علی شاہین،مولانا شفقت علی یوسفی،مولانا ابوالحسنین فداحسین قادری اورحافظ محمد سلیم نعیمی سمیت دیگر مرکزی عہدیداران و ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرسرفراز احمد نعیمی شہیدؒکی چھٹی برسی کے موقع پر جون کے پہلے عشرہ میں ’’شہید پاکستان کانفرنس ‘‘جبکہ 21 رمضان المبارک کو’’فہم شریعت سیمینار‘‘منعقد کیا جائیگا۔رمضان المبارک میں صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں فہم شریعت کورس اوردروس قرآن کاخصوصی اہتمام کیاجائیگا۔