مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں فعال اورمضبوط ہے،ملک ابرار محمود

مری معاہدے کے تحت بلوچستان کے اگلے وزیراعلیٰ نواب ثناء اﷲ زہری ہونگے،وفد سے گفتگو

پیر 4 مئی 2015 20:39

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر ملک ابرابر محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں فعال اورمضبوط ہے مری معاہدے کے تحت بلوچستان کے اگلے وزیراعلیٰ مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر نواب ثناء اﷲ زہری ہونگے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو پارٹی کے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملک ابرا ر محمود نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف بلوچستان اور ملک کی ترقی کیلئے شب و روز جدوجہد کر رہے ہیں وفاق نے بلوچستان کی ترقی کیلئے 15ارب روپے کا پیکج دیا جس سے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی صدر و چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اﷲ زہری کی جدوجہد کی بدولت مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر سامنے آئے نواب ثناء اﷲ زہری نے عوام کی خاطر اپنے جوانسال بیٹے، بھائی اور بھتیجے اور بھائی کی قربانی دی اور شہداء زہری کی قربانیوں کی بدولت مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں فعال ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نو از شریف اور مسلم لیگ کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اﷲ خان زہری عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔ملک ابرا ر محمود نے کہا کہ مری معاہدے کے تحت آئندہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اﷲ خان ز ہری ہونگے

متعلقہ عنوان :