الیکشن ٹربیونل کے فیصلے میں کہیں نہیں کہا گیا کہ سعد رفیق نے دھاندلی کی ، عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، این اے 125 میں ہم پرلگائے گئے دھاندلی کے الزامات ثابت نہیں کیے گئے ،حلقے میں انتخابات سے چند گھنٹے قبل 50 سے زائد ریٹرننگ افسران پی ٹی آئی کے کہنے پر تبدیل کیے گئے ، مفروضوں پر بات نہیں کرتے ، حقائق سامنے آئیں گے تو دیکھیں گے ،عمران خان نجومی ہیں جنھیں مستقبل کا پتہ چل جاتا ہے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے ، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 4 مئی 2015 23:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے میں کہیں نہیں کہا گیا کہ سعد رفیق نے دھاندلی کی ، عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، این اے 125 میں ہم پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے لیکن ثابت نہیں کیے گئے ، این اے 125 میں انتخابات سے چند گھنٹے قبل 50 سے زائد ریٹرننگ افسران پی ٹی آئی کے کہنے پر تبدیل کیے گئے ، مفروضوں پر بات نہیں کرتے ، حقائق سامنے آئیں گے تو دیکھیں گے ۔
پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کی طرف سے 80 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا گیا جس میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا گیا کہ این اے 125 میں سعد رفیق نے دھاندلی کروائی ۔ ہم پر دھاندلی کے الزامات تو لگائے گئے لیکن آج تک ثابت نہیں کیا گیا ۔(جاری ہے)
جن جج صاحبان نے فیصلہ کیا ہے ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن ہمیں اپنے تحفظ کا حق حاصل ہے ، ہم اس کے خلاف اپیل کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ این اے 125 میں انتخابات سے چند گھنٹے قبل پی ٹی آئی کے رہنماء حامد خان کی درخواست پر 50 سے زائد ریٹرننگ افسران تبدیل کیے گئے اور تحریک انصاف نے جن لوگوں کا کہا انہیں وہاں پر تعینات کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ڈکشنری میں دباؤ کا لفظ کہیں نہیں ہے ، ٹربیونل کے فیصلے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے ہم مفروضوں پر بات نہیں کرتے ۔ حقائق سامنے آئیں گے تو پھر دیکھیں گے ۔ عمران خان نجومی ہوں گے یا انہیں مستقبل کا پتا چل جاتا ہے اسی لئے وہ مستقبل کے فیصلوں کے بارے میں رائے دیتے رہتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.