برطانیہ کا 39 سالہ انتظار ختم، اینڈی مرے کلے کورٹ چیمپئن بن گئے ، شادی کے بعد قسمت جاگ اٹھی

منگل 5 مئی 2015 12:27

برطانیہ کا 39 سالہ انتظار ختم، اینڈی مرے کلے کورٹ چیمپئن بن گئے ، شادی ..

میونخ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مئی۔2015ء) اینڈی مرے کی شادی کے بعدقسمت جاگ اٹھی ۔ برطانوی سٹار اینڈی مرے میونخ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کرکیرئیر میں پہلی بارکلے کورٹ ٹائٹل جیت لیا ۔ انہوں نے کلے کورٹ ایونٹ جیت کر برطانیہ کا 39 سالہ انتظار ختم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر تین ٹینس سٹار اینڈی مرے نے میونخ اوپن کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے میں جرمنی کے فلپ کوہلشربئیر کو شکست سے دوچار کیا۔

ان کی فتح کا سکور (4)6-7،7-5 اور5-7 رہا۔

(جاری ہے)

اینڈی مرے برطانیہ کی جانب سے کلے کورٹ ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں ۔ 1976ء میں سابق سٹار بسٹر موٹرم نے پہلی بار کلے کورٹ ٹائٹل اپنے نام کرکےبرطانیہ کو یہ اعزاز دلایا تھا۔ 27 سالہ اینڈی مرے کاگزشتہ ماہ گرل فرینڈ کم سیئرز کے ساتھ شادی کے بعد پہلا ٹائٹل ہے۔اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ کلے کورٹ میں میری جیت نے برطانیہ کا 39 سالہ انتظار ختم کردیاہے اورمیرے لئے یہ کسی اعزازے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن مقابلہ ان کےلئے بہت مشکل تھا ۔ حریف کھلاڑی او ربارش کی مداخلت نے ان کو ٹف ٹائم دینےکی کوشش کی بالاخر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :