قمر الزمان کائرہ کی شاہ محمود قریشی سے سپریم کورٹ میں ملاقات

منگل 5 مئی 2015 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ کے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے سپریم کورٹ میں ملاقات ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ جتنے حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے اور اس کے ثبوت پیپلزپارٹی کے موجود ہوئے تو وہ جوڈیشل کمیشن تک ضرور پہنچیں گے ۔ اس پر شاہ محمود قریشی نے قمرالزمان کائرہ کا شکریہ ادا کیا اور خوشی سے ان کا ہاتھ تھپتھپاتے رہے ۔