وزیراعظم کی طلال بگٹی کی وفات پر شاہ زین بگٹی سمیت اہل خانہ سے تعزیت

منگل 5 مئی 2015 16:18

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف ‘ نواب بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی وفات پر تعزیت کیلئے منگل کے روز کوئٹہ پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سینئر صوبائی وزیر نواب سردار ثناء اللہ زہری کابینہ اور صوبائی اسمبلی کے ارکان چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایئر پورٹ پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا استقبال کیا وفاقی وزیر قادر بلوچ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے وزیراعظم ایئر پورٹ سے سیدھے بگٹی ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے نوابزادہ طلال بگٹی کی وفات پر ان کے بیٹے شاہ زین بگٹی اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیراعظم پاکستان کی آمد کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے روٹس میں آنیوالے سکولوں اور تجارتی مراکز کو بند کردیا گیا پولیس ‘ ایف سی کی بڑی نفری مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر تعینات رہی۔

متعلقہ عنوان :