احمد نے بولنے پر مجبورکردیا، علیحدگی کامعاہدہ طے پاچکاہے ، حمیراارشد
منگل 5 مئی 2015 16:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی2015ء) گلوکارہ حمیراارشد نے کہاکہ احمد کیساتھ باہمی علیحدگی کا معاہدہ طے پاچکاہے ، پسند کی شادی کی تھی ،تین دن تک تشدد کا نشانہ بنتی رہیں ، وہ گھر کی لڑائی باہر نہیں لانا چاہتی تھیں لیکن احمد بٹ کے الزامات کے بعد وہ وضاحت دینے پر مجبور ہوگئیں ۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمیراارشدکاکہناتھاکہ اپنے خاوند کے ساتھ 12سال گزارے اور دوسال قبل لڑائی کی شروعات ہوئیں ، علیحدگی کا معاہدہ پڑھ کر سناتے ہوئے حمیراارشد کاکہناتھاکہ اُنہوں نے احمد سے کوئی گاڑی نہیں چھینی البتہ احمد ہی اُن کے پیسوں سے گاڑی خرید کرگھرلایاتھا اور شوروم کی رسید اُسی کے نام پر بنی ۔
مجھے امریکی شہریت کی بھی ضرورت نہیں ، بیٹا ہونے سے پہلے بھی امریکہ جاتی تھی ، یہ ایک اتفاق سمجھ لیجئے کہ جن دنوں بچے کی پیدائش تھی ، اُن دنوں شو کے سلسلے میں امریکہ میں ہی موجود تھی ، آج کل تو چوروں ڈاکوﺅں کو شہریت مل جاتی ہے ، وہ اپنے پاکستان سے محبت کرتی ہیں ۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ کاکہناتھاکہ وہ مجبور ہوکر یہاں تک آئی ہیں ، کچھ بھی نہیں چاہتیں ، احمد نے ماراپیٹا جس کا پورامحلہ گواہ ہے ، تین دن تک قید رکھا اور نوکروں کو بھی پاس آنے کی اجازت نہیں تھی جس کے بعد علیحدگی ہوئی اور یہ 18تاریخ کی بات ہے ۔
اُن کاکہناتھاکہ وہ مجبور ہوکر یہاں تک آئی ہیں کیونکہ اُنہوں نے میڈیا سمیت دنیا بھر میں آنا جاناہوتاہے ، وہ الزامات کاجواب دینے آئی ہیں ۔اُنہوں نے واضح کیاکہ اُن کامعاہدہ سخی سرورسے نہیں بلکہ علی عیسیٰ اینڈ کمپنی کے ساتھ ہے جو میوزک اور دیگر شوبز کے پروگرام کا انعقاد کراتی ہے ، وہ شہباز شریف سے اپیل کرتی ہیں کہ اُن کی جان کا تحفظ یقینی بنایاجائے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.